Scorpions

کژدم،عقرب،سقرینوس،وچھوں،بچھو

English Meaning:

Scorpions are predatory arachnids of the order Scorpiones. They have eight legs, and are easily recognized by a pair of grasping pincers and a narrow, segmented tail, often carried in a characteristic forward curve over the back and always ending with a stinger.

Urdu Meaning:

مشہور زہریلا کیڑاہے جس کے ڈنگ سے شدید درد عارض ہوتاہے۔ سیاہ اور زرد دو قسم کا ہوتا ہے۔ زردبچھو ہر جگہ مکانوں میں اینٹ پتھروں کے نیچے اندھیرے کونوں اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں میں ملتا ہے۔ اس کا زہرکمزور ہوتا ہے۔۔ زردبچھوکسی دواء کے کام نہیں آتا۔ سیاہ بچھو پہاڑی چٹانوں کی دراڑوں میں رہتا ہے۔ اسکا جسم خلیوں سے ڈھکا ہوتا ہے اور یہ عموماً ساڑھے تین انچ لمبا ہوتا ہے۔ یہ کیڑا تمام سال بے حس اور بھوکا پڑا رہتا ہے صرف برسات میں باہر نکلتاہے۔ عمر اس کی 4 سال تک ہے۔