It has been widely used in traditional medicinal systems across North Africa, Middle East Asia, and South-East Asia. Calotropis procera (Aiton) Dryand. (commonly known as the apple of sodom, calotrope, and giant milkweed) is an evergreen, perennial shrub of the family Apocynaceae, mainly found in arid and semi-arid regions. It is a multipurpose plant, which can be utilized for medicine.
Functions and Uses :
Toothache.
Syphilis.
Epilepsy.
Fever.
Leprosy.
Gout.
Snakebites.
Digestive disorders.
Cancer.
Swelling (inflammation).
Joint pain.
Cough, when inhaled.
Asthma, when inhaled.
its milk relieves toothache.
Kills stomach worms.
SIDE EFFECTS :
Calotropis is unsafe, especially in high doses.
It contains chemicals that can interfere with heart function, particularly at high doses.
It can cause serious side effects including vomiting, diarrhea, slow heartbeat, convulsions, and death.
مشہور عام پودا ہے۔
قدعموماً ایک گز ہوتاہے۔ پتے چوڑے اور موٹے برگد کے پتوں کی مانند،ٹہنی یا پتا یا پھول توڑنے سے دودھ نکلتاہے۔
پھول چھوٹا اور پتی دار مشابہ نرگس کے پھول درمیان میں لونگ کے سر کی مانند ایک شے ہوتی ہے۔ (آکھ کا ڈوڈا) آم کے مشابہ ہوتا ہے
تخم چپٹے سیاہی مائل دال ارہر کے برابر ہوتے ہیں۔ سنبل کی روئی کی مانند روئی نکلتی ہے۔ بعض آک کے پودوں پر ایک قسم کی رطوبت منجمدہوجاتی ہے جس کوصمغ عشر یا آکھ کا گوند یا سکرالعشر کہتے ہیں۔ محققوں نے دریافت کیاہے کہ اس کا جزو مؤثرہ ایک زرد تلخ رال ہے اور اس میں کوئی الکلائیڈ نہیں پایا جاتا۔
: افعال واستعمال
تازہ پتے درد کو تسکین دیتے ہیں اور سردی کے اورام کو تحلیل کرتے ہیں۔
گوشت کھاجاتاہے اور جلدمیں زخم ڈالتا ہے
بالوں کو گراتا ہے۔
اس کا دودھ
داد، بواسیری مسوں اور گنج کیلئے مفید ہے
دانت دردکوتسکین دیتاہے
پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے
پھول ہاضم اور قاطع بلغم ہے۔
اور اکثر امراض معدہ اور ضیق النفس میں مفیدہے
محلل اور مسکن ہونے کی وجہ سے دیگر ادویہ کے ہمراہ تیل تیارکرکے وجع المفاصل اوردرد کمر وغیرہ میں مالش کرتے ہیں۔
اس کی دھونی مچھروں کا بھگا دیتی ہے
: نوٹ
آکھ کی مقدار خوراک ایک دو قطرہ سے تجاوز نہ کرنی چاہئے ورنہ معدہ و امعاء میں زخم ڈال دیتا ہے جس سے مریض ہلاک ہوجاتاہے۔
چنانچہ دُختر کشی کی مجرمانہ نیت سے نوزائیدہ لڑکیوں کو آک کا دودھ پلایا جاتا رہا ہے اگر غلطی سے زیادہ مقدارکھا لی گئی ہو تو اس کی سمیت زائل کرنے کے لئے گوکھرو کا شیرہ نکال کر فوراً پئیں۔
: مزاج
دودھ گرم خشک چوتھے درجہ میں
پھول،شاخیں،جڑیں اور پتے وغیرہ تیسرے درجہ میں
: مصلح ( ضر سے یچانے والی )
دودھ۔ اور دیسی گھی
: مقدارخوراک
اکلاً وشرباً ممنوع ہے۔ الاّخاص الخاص حالت شیرآکھ ایک سے دو قطرے تک
جڑ کی چھال دو سے پانچ رتی تک
پھول ایک سے تین رتی تک،جوشاندہ میں پتے یا چھال کو3 سے 5گرام تک استعمال کرسکتے ہیں