Juniper is a short to medium-height tree that grows wild in some parts of Europe, North America, and Asia.
Urdu Meaning:
ہوبیر کابڑادرخت، پتے بڑی قسم کے مانند سرواورچھوٹی قسم کے پتے جھائو کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں۔
It produces seed cones that are commonly known as juniper berries. Though the berries’ coloring varies, most are deep blue. Their aroma is often described as woody or spicy.
Functions and Uses :
Upset stomach.
Heartburn.
Bloating.
Loss of appetite.
Urinary tract infections.
Kidney and bladder stones.
Joint and muscle pain.
Wounds.
Provide anti-inflammatory and antioxidant effects.
Though nutrition information on juniper berries is limited, they’re known to provide certain vitamins and an array of plant compounds.
مختلف زبانوں میں نام: (عربی)حب العرعر۔ (فارسی)تخم رہل،سروکوہی۔ (ہندی)ہوبیر۔ (سندھی) آہوبیر۔ (بنگالی)ہبوشا۔(سریانی) آذر۔ (یونانی)آغورس،ایرس۔
Juniper Berrries (انگریزی)
اس کا سرخ رنگ کا پھل قریباً گول جنگلی بیر کے برابر ہوتاہے جو پختہ ہونے پر سیاہ رنگ کا ہوجاتاہے۔ اس کی شکل ناہموارہوتی ہے جس کے اندر سے 4بیج نکلتے ہیں۔ ان میں نصف تا ایک فیصدتیل ہوتاہے جس کو اولیم جونی پر کہتے ہیں اسے شرابوں کومعطر کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
: افعال واستعمال
محلل(تحلیل کرنے والی)ہے۔
جالی(جلا اور پاک کرنے والی)ہے۔
مقوی معدہ(معدہ کو طاقت اور قوت دینے والی)ہے۔
کاسر ریاح اور مدربول وحیض(پیشاب اور حیض جاری کرنے والی) ہے۔
یورپ کے بعض ممالک میں ہوبیر کو بریاں کرکے باریک پیس کرکافی(قہوہ)کی بجائے استعمال میں لاتے ہیں۔
مرض استسقاء میں اس کی مدر بول تاثیر دیکھی جا تی ہے ورنہ بحالت صحت اس سے ادرارِ بول میں کمی ہوجاتی ہے۔
مقوی معدہ(معدہ کو طاقت اور قوت دینے والی) اور کاسر ریاح ہونے کی وجہ سے قراقر شکم اور امراض معدہ میں بھی مستعمل ہے۔
جالی(جلا اور پاک کرنے والی) ہونے کی وجہ کے باعث جلد کے داغ اور نشانوں کو مٹاتا ہے۔
: نوٹ
اس کے متواتر اور بکثرت استعمال سے حمل ساقط ہو جاتاہے۔ زیادہ تر اس کا استعمال ادرارِ حیض ہی کے لئے کیاجاتاہے۔
: مزاج
گرم خشک درجہ دوم
: مقامِ پیدائش
کوہ ہمالیہ کے شمال مغربی علاقہ، سرحد اور بلوچستان میں بکثرت پایا جاتا ہے۔