مختلف نام : (عربی)خبازی۔ (فارسی)شوال،خطمی کوچک،نان کلاغ۔ (ہندی)چگیر۔ پاپڑا۔ (کاغانی) سونچل۔
Common Mallow (انگریزی)
: افعال واستعمال
اس کے تخم رادع،مزلق او مغری (چپک جانے والی) ہیں۔
طبیعت کونرم کرتی ہے۔ مغری ہونے کی وجہ سے امعاء اورمثانے کے زخم کو نافع ہے اور ادویہ مسہلہ کی تیزی کو کم کرتی ہے اور مادہ کو معتدل القوام کرتی ہے۔
اس کا جوشاندہ شکر کے ہمراہ خشک کھانسی اورتنگی آواز کو نفع دیتا ہے۔
رادع مواد ہونے کی وجہ سے اورام حارہ میں تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ اس کا ضماد کرتے ہیں۔
عراق کے باشندے خبازی کے سبز پتے چبانے کے عادی ہیں جن کا ذائقہ خمیری روٹی جیسا ہوتا ہے۔
ان میں وٹامن سی بکثرت موجود ہے اس لئے عراق میں سکربوط (سکروی) کا مرض قریباً مفقود ہے۔
وٹامن سی مرض سکربوط کا تیر بہدف علاج ہے۔
مزاج : سردوتردرجہ اول
ذائقہ : پتے تلخ، باقی حصے پھیکے
رنگ : پتے سبز،پھول اود،بیج سفید، جڑزرد
مقدارخوراک : 5گرام سے7گرام