مختلف نام : (فارسی)دارچینی۔ (عربی)قرفہ۔ (سنسکرت)لونگ مشک۔ (ہندی)دال چینی
Cinnamon bark (انگریزی)
: افعال واستعمال
ملطف ارواح، مفتح سدد، مفرح اورمحلل ریاح ہے۔
اس کی تاثیر مثل قرنفل کے ہوتی ہے۔
چونکہ اس میں کسی قدرٹینک ایسڈ بھی ہوتا ہے اس لئے یہ قابض اثر رکھتی ہے۔
ارواح کی محافظ اور مقوی ہے۔
اس کو معجونوں اورمفرحات میں شامل کرتے ہیں۔
کھانسی اور دمہ کے لئے شہد میں ملاکر چٹاتے ہیں۔
سردی کی وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہو تو دارچینی کا سفوف دو گرام ہمراہ دودھ کھلانا مفید ہے۔
مالابار شمالی اور جنوبی کنٹرا میں دارچینی کا روغن نکالا جاتا ہے۔
یہ تیل سرد بیماریوں اورسرد دردوں کیلئے مفید ہے اورتقویت باہ کیلئے بطور طلاء استعمال کرتے ہیں۔
مزاج : گرم وخشک درجہ سوم
ذائقہ : تیز شیریں
رنگ : سرخی مائل
مقدارخوراک : ایک سے دو گرام
بدل : تج
مقامِ پیدائش : جنوب مغربی چین ہے لیکن اب آسام اورلنکا میں بھی پیدا ہوتی ہے۔