Red lead, or lead tetroxide (Pb3O4), is another lead oxide
Function and uses :
Two most important uses of red oxide of lead are in paints and as an addition to litharge in storage batteries.
It also has significant application in glasses, glazes, and vitreous enamels.
Note :
Its internal use is a dangerous to health.
مختلف نام : (ہندی) سیندور،سیندر۔ (عربی) اسرنج۔ (فارسی) شنگرف زاولی۔ (سنسکرت) ناگجم۔ (بنگالی) سندور۔ (پنجابی)سندھور
red oxide of lead or minium (انگریزی)
: افعال واستعمال
بیرونی طورپر مجفف (خشکی کرنے والی) قروح، منبت لحم، قاتل کرم اور حابس الدم (خون کو روکنے والی) ہے۔
اس کو تنہایادیگر ادویہ کے ہمراہ مرہم بناکراستعمال کرتے ہیں۔
ورم تحلیل کرتا ہے، پھوڑے پھنسیوں کو مفید ہے۔
زخموں کو مواد سے پاک کرتا ہے۔
بدبوئے زخم کو دفع کرتا ہے۔ اگر زخم میں کیڑے پڑ گئے ہوں توان کو ہلاک کرتا ہے۔
خوردنی طور پر مستعمل نہیں۔ (سم قاتل)
مزاج : سرددرجہ دوم،خشک درجہ سوم
ذائقہ : بدمزہ
رنگ : سرخ زردی مائل
مقدارخوراک : خوردنی جائز نہیں۔
نوٹ : اس کے استعمال سے آواز بیٹھ جاتی ہے،اور تنفس بند ہوکرموت واقع ہوجاتی ہے۔