Carom seeds are the seeds of the ajwain herb, or Trachyspermum ammi
Urdu Meaning:
انیسوں کے مشابہہ ایک قسم کا بیج ہے۔
Faction and uses :
Fight bacteria and fungi.
Carom seeds have powerful antibacterial and antifungal properties.
Improve cholesterol levels.
May lower blood pressure.
Combats peptic ulcers and relieves indigestion.
May prevent coughing and improve airflow.
Has anti-inflammatory effects.
Ajwain is common in Pakistan and Indian food. It has a strong, bitter taste with an aroma similar to thyme. The “seeds,” which are actually fruits, are typically dry-roasted or ground and used in spice mixtures.
مختلف نام : اجوائن دیسی، کمو ن ملوکی۔ (فارسی)نانخواہ۔ (بنگالی) یویاں اجوئون۔ (سندھی)جان۔ (کشمیری) جاونڈ۔ (تامل)اومم۔
omum seeds (انگریزی)
: افعال واستعمال
ہاضم،کاسرریاح، دافع تشنج اور مفتح سدد ہے۔
بھوک بڑھاتی ہے۔
فساد بلغم، ریاح،اپھارہ اور استسقاء کیلئے مفید ہے۔
فالج،رعشہ اور استرخاء کیلئے فائدہ مند ہے۔
مدربول وحیض ہے۔
پتھری توڑتی ہے۔
بعض زہروں کیلئے تریاق ہے۔
جگر کی سختی کو مفیدہے۔
دل کو قوت دیتی ہے۔
احشاء مثانہ،کبد،معدہ اور گردوں کو گرم رکھتی اور قوت دیتی ہے۔
شہد کے ہمراہ تمام اعضاء کے درد اور ورم کیلئے مفید ہے۔
عرق لیموں میں اس طرح تر کریں کہ عرق اوپر رہے،سات مرتبہ تر وخشک کرکے دینا ضعف باہ کے مایوس مریضوں کیلئے نہایت مفید اورمجرب ہے۔
مفتح سدد (سددے کھولنے والی) ہونے کی وجہ سے پرانے بخاروں میں بکثرت مستعمل ہے چنانچہ آٹھ پہری اجوائن کے نام سے اس کا زلال آٹھ پہرمیں تیار کرکے پرانے بخار کے مریضوں کو پلاتے ہیں۔
قبل اخراج کرم شکم کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔
دافع تشنج ہونے کی وجہ سے تشنجی امراض مثلاً کالی کھانسی وغیرہ میں مستعمل ہے۔
مضرت افیون کو دور کرتی ہے۔
تریاق سموم اور دافع تعفن ہونے کی وجہ سے امراض وبائی میں مستعمل ہے۔
اجوائن سے ایک جوہر نکالا جاتاہے جو ست اجوائن کے نام سے مشہور ہے۔ یہ دھر(سنٹرل انڈیا) میں بنایا جاتا ہے۔ اس کے اندر اجوائن کے تمام افعال زیادہ قوت کے ساتھ پائے جاتے ہیں۔ اس کی مقدار خوراک ایک سے تین رتی ہے۔