Function and uses :
- Ambergris has been used for more than just perfume.
- It as incense, an aphrodisiac and medicine to cure many ailments,
- including those of the brain,
- heart and senses.
مختلف نام : (عربی) عنبر۔ (فارسی)شاہ بو۔ شمامہ۔
ambergris (انگریزی)
: افعال واستعمال
مفرح اورمقوی قلب ودماغ ہے۔
حواس کو تقویت بخشتا ہے، حرارت غریزی کو برانگیختہ کرتا ہے اور قوت باہ کو تحریک دیتا ہے۔
مشک کی نسبت یہ کم گرم ہے۔
عنبر زیادہ تر اعصاب، دماغ، ضعف قلب، خفقان سردوغیرہ میں مفرحات اور یاقوتیات میں شامل کرکے کھایا جاتا ہے۔
محرک باہ ہونے کی وجہ سے مبہی اورمشتہی دوائوں میں شامل کیا جاتا ہے اورحرارت غریزی کے ضعف کے وقت اس کو براَنگیختہ کرنے کیلئے کھلایا جاتا ہے۔
عنبرکا کھانا بوڑھوں کے لئے بہت نافع ہے۔
اس کی پہچان یہ ہے کہ ذرا سا آگ میں ڈالیں توخوشبو دار دھواں دیتاہے۔
نیز اگرلوہے کی سلائی گرم کرکے اس میں گاڑدیں اور خوشبو اس میں سے نکلے تو خالص ہے ورنہ مصنوعی۔
ملا نفیس نے عنبر اصلی کی پہچان یہ لکھی ہے کہ شیشی میں ڈال کر کوئلوں کی آگ پر رکھینں اگرتیل کی طرح پگھل جائے تو اصلی ہے ورنہ نہیں۔
یہ خوشبو بنانے کام بھی آتا ہے ۔
مزاج : گرم درجہ دوم،خشک درجہ اول
ذائقہ : قدرے تلخ
رنگ : بھورا یا سیاہی مائل وچکنا
بو : خوشبودار
مقدارخوراک : 1سے 2 رتی
مقامِ پیدائش : سپرم ویل برازیل، امرکہ کے جنوبی ساحل، بحرہند اورخلیج بنگالی میں پائی جاتی ہے۔ اس کی تجارت کا مرکزممباسہ اوردارالسلام ہیں۔
اس کی صورت گول ہوتی ہے اسلئے اسے شمامہ بھی کہتے ہیں۔
یہ چکنا اورسنگ مرمر کی طرح جوہردارہوتا ہے۔
اس کا وزن نصف سے لے کردس سیر تک ہوتا ہے۔
یہ مومی مادہ ہے جو پانی میں حل نہیں ہوتا لیکن گرم پانی میں گداز ہو جاتا ہے اور چپچپا محسوس ہوتا ہے۔
عنبراشہب بہترین خیال کیاجاتا ہے۔ اشہب اس سیاہ رنگ کو کہتے ہیں جس میں سفیدی غالب ہو۔
اس مچھلی کے شکم میں مشہور پیغمبر حضرت یونس علیہ السلام 40 روزقیام پذیر رہے۔