Function and uses :
People use camphor for
- cough,
- pain,
- and itching.
- It is also used for insect bites,
- acne, and many other conditions,
Note :
- Taking camphor by mouth is unsafe.
مخلتف نام : کافور عربی میں کافور ہندی میں کپور
Camphor انگریزی
: افعال واستعمال
مفرح مقوی قلب۔دافع بخار ،قابض معرق دافع تشنج اعصاب مقوی معدہ و کا سرریاح تریاق ہیضہ ۔
دستوں کو روکتا ہے۔
نیند آور ہے۔
اس کو آب آملہ سبز یا آب کشنیز سبز میں پیس کر پیشانی اور سر پر لیپ کرنا رعاف (نکسیر) کو بند کرتا ہے۔
: کافور کا تیل
اور بعض امراض جلدیہ میں ان کی حدت اور سوزش کو تسکین دینے کے لئے مناسب ادویہ کے ہمراہ لگاتے ہیں
درد دندان کو دورکرنے کیلئے ماؤف دانت پر رکھ کر دبالیتے ہیں جس سے دانت کے درد کو فائدہ ہوتا ہے۔
درد گوش کو تسکین دینے کیلئے آب کشنیز سبز میں حل کرکے کان میں ٹپکاتے ہیں ۔
آنکھ کی سوزش کو دور کرنے اور آنکھ کو مرض چیچک سے محفوظ رکھنے کیلئے سرمہ کے ہمراہ آب مزکورہ میں حل کرکے قطور کرتے ہیں ۔
ہندو لوگ مندروں میں صندل یا سندور کے ساتھ رگڑ کر ماتھے پر لگاتے ہیں ۔
مقوی معدہ ہونے کی وجہ سے نفع شکم ہیضہ صفراوی و دموی اسہال میں کھلاتے ہیں ۔
حابس اور مبرد ہونے کی وجہ سے تپ دق پرانی کھانسی اور دموی بخاروں میں کھلاتے ہیں مفرح اور مبرد ہونے کی وجہ سے مقوی قلب ہے۔
مبرد ہونے کی وجہ سے شہوت کی زیادتی کو روکنے کیلئے کھلاتے ہیں ۔
پیاس و سوزش جگر کو تسکین دیتاہے۔
ایک رتی کافور افیون گولی بناکر سوتے وقت کھلانے سے احتلام نہیں ہوتاہے۔
اس طرح کافور اجوائن خراسانی ملاکردینے سے ذکاوت حس اور جریان ختم ہوجاتا ہے۔
: کافور کا تیل
اس کا تیل دردوں کے لیے مفید ہے۔
کافور کو مختلف روغنوں میں حل کرکے درد کمر وجع المفاصل ذات الجنب اور ذات الریہ وغیرہ میں مالش کرتے ہیں ۔
یہ بات یاد رکھیں کہ بام وغیرہ میں کافور عام استعمال ہوتا ہے
: مضر
سرد مزاج والوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
قوت باہ کے مخالف ہے۔
اس کو زیادہ مقدار کھالینے سے سر چکراتا ہے۔ ہزیان ہو جاتا ہے۔
جلد ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔ آخر کا غفلت کی حالت میں موت واقع ہو جاتی ہے۔
ایسی حالت میں رائی کا سفوف دے کر قے کرائیں اور بہت سا پانی پلائیں اور کوئی نمکین جالاب دیں جسم کو گرم کرنے کے لیے
گرم پانی کی بوتلیں رانوں اور بغلوں میں رکھیں اور مریض کر گرم کمبل اوڑھائیں۔
مزاج : سرد خشک۔۔درجہ سوم۔
مقدارخوراک : ایک سے تین رتی تک۔
ذائقہ : تلخ و تیز