These are hollow lumps like goat's horn. People consider the pods of this tree to be the home of a special type of worm, the kakrasingi.
Urdu Meaning:
یہ بکری کے سینگ کی مانند جوف دار گانٹھیں ہیں۔ لوگ اس درخت کی پھلیاں کو ایک خاص قسم کے کیڑا کا گھر مانتے ہیں ۔یہی کاکڑا سینگی ہے۔
Function and uses :
Mucous discharge
A healthy stomach
مختلف نام : گجراتی میں کاکڑا شنگی بنگالی میں کاکڑا شرنگی سنسکرت میں کرکٹ سرنگی پنجابی میں سومک
: افعال واستعمال
مخرج بلغم ،مجفف رطوبت مقوی معدہ دافع تپ۔
کاکڑا سینگی اور اتیس پھلی ہموزن سفوف کرکے بمقدارایک گرام شہد کے ہمراہ چٹانا بچوں کی کھانسی اسہال اور دانت نکالنے کے زمانے میں پیدا ہونے والی تمام شکایات کے لئے پر منفعث ثابت ہوا ہے۔
کاکڑا سینگی کا سفوف شہد کے ساتھ ملاکر چٹانا کھانسی ضیق النفس سرفہ بلغمی خاص کر بچوں کی کھانسی کو نافع ہے۔
اس کو کائے پھل کے ساتھ پیس کر سرفہ بلغمی خاص کر بچوں کی کھانسی کو نافع ہے۔
اس کو کائے پھل کے ساتھ پیس کر شہد میں ملا کرچٹانے سے دمہ ختم ہوجاتا ہے۔
بعض اطباء کاکڑا سینگی اور بیل گرمی ہموزن کا سفوف بناکر اسہال میں دیتے ہیں ۔