Ipomoea hederacea, is a flowering plant in the bindweed family.
Urdu Meaning:
عشق پیچہ کی بیل کو پھلی لگتی ہے۔اس میں غلاف نما ڈوڈی ہوتی ہے جس میں سیاہ رنگ کے تکون نما دوتین تخم ہوتے ہیں۔
Function and uses :
It is use as :
Blood purifier,
Deobstruent,
Laxative,
Treat abdominal diseases,
Fevers,
Headache.
مختلف نام : کالا دانہ فارسی میں تخم عشق پیچہ یا تخم کبکو عربی میں حب النیل مرہٹی میں کالادانہ سنسکرت میں کرشن بیخ کاراہیرا شیام بیخ بنگلہ میں نیلی کلمی ہندی میں کالادانہ
Ivy-leaved morning-glory انگریزی
: افعال واستعمال
بیرونی طور پر جالی جبکہ اندرونی طور پر مسہل قوی مصفیٰ خون مخروج دیدان آمعاء شکم ۔
جالی ہونے کی وجہ سے جلد کے داغ دھبے برص بہق جرب کی قسموں میں بطورطلاء مفید ہے۔
اوجاع مفاصل نقرس استسقاء جیسے سرد بلغمی امراض میں بطور مسہل استعمال کرتے ہیں۔
دیدان شکم کے قتل واخراج کیلئے تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ کھلاتے ہیں ۔
کالا دانہ کے افعال وخواص مثل جلاپا کے ہیں بعض اوقات کالادانہ کھانے سے متلی اور بے چینی یا دست آنے لگتے ہیں۔
جس کی اصلاح کیلئے گل سرخ بلبلہ یا روغن بادام کالا دانہ کا سفوف چرب کرکے دیں۔