Function and uses :
- The seeds of Vernonia anthelmintica are used for treating skin diseases
- It is is mostly used as a poultice to dissolve boils and abscesses, as well as to relieve pain.
- Kills intestinal worms.
- Clears mucus.
- It is also used to purify blood as it is very useful in scabies.
- It is used in fevers along with neem leaves and in joint pains.
مختلف نام : کالی زیری فارسی میں زیرہ دشتی ہندی میں جیرہ ۔ مرہٹی میں کڑہ جیبری ،بنگلہ میں ہومراج ،سندھی میں کالی جبری
Vernonia Anthelmintica انگریزی
: افعال واستعمال
مسکن اوجاع ،محلل اورام تحلیل ریاح دافع بخار قاتل کرم شکم ۔
کالی زیری کو زیادہ تر پھوڑے پھنسیوں اور اورام کو تحلیل کرنے علاوہ درد کو تسکین دینے کیلئے بطور ضمادً استعمال کرتے ہیں ۔
چنانچہ کن پیڑ ے میں کالی زیری اور گیرو کو عرق گلاب میں رگڑ کر ضماد کرتے ہیں ۔
مواد بلغمی کو صاف کرتا ہے۔
آنتوں کے کیڑوں کو مارتا ہے۔
چنانچہ کرم شکم خصوصاًچرنوں کو ہلاک کرنے کیلئے باؤبرنگ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں۔
اس کو نوبتی بخاروں میں برگ نیم کے ہمراہ اور اوجاع مفاصل میں استعمال کرتے ہیں ۔
اس کو مصفیٰ خون کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ خارش میں بے حد مفید بھرے ہے۔
مزاج : گرم خشک۔ درجہ سوم۔
مقدارخوراک : ایک سے دو گرام ۔
ذائقہ : تلخ مصلح : آملہ کا پانی