Function and uses :
It is useful to use it along with blood purifying medicine.
Women who produce less milk after childbirth. It is useful to feed them to increase their milk.
Increases appetite with vinegar
Used to relieve stomach heat and pain.
Seeds of Lactuca Scario
An oil is also extracted from the lettuce seed.
It is applied to the head and dripped into the nose to induce sleep.
Useful in preventing hair loss.
مختلف نام : عربی میں خس فارسی میں کاہو
Lactuca Scario لاطینی
: افعال واستعمال
مسکن جوش صفراء خون ،مصفیٰ خون تسکین پیاس منوم مدربول مقوی معدہ مشتہی ۔
صفراوی و دموی مزاج آدمیوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
خلط صالح پیدا کرتاہے۔
صفراء کی تیزی کو تسکین بخشتا ہے۔
خارش جنون مالیخولیایرقان اور حار بخاروں کے علاوہ سوزاک میں نہایت مفید ہے۔
مصفیٰ خون ادویہ کے ساتھ اس کا استعمال مفید ہوتا ہے ۔
جن عورتوں میں بچے کی پیدائش کے بعد دودھ کم پیدا ہوان کا دودھ بڑھانے کیلئے کھلایا جاتا ہے۔
سرکہ کے ہمراہ بھوک بڑھاتا ہے
حرارت معدہ اور درد معدہ کو دورکرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں
وبائی امراض کے زمانے میں اور سفر کی حالت میں آب و ہوا کی اصلاح کیلئے۔
. حفظ متقدم کے طور کھلاتے ہیں
مزاج : برگ کاہوسردتر درجہ دوم۔
مقدارخوراک : پتوں کا پانی دو سے چار تولہ تک۔
ذائقہ : پھیکا و شیریں
: کاہو کے بیج
فارسی میں تخم کاہو،عربی میں بزرالخس۔
کاہو کے تخم چھوٹے چمکیلے اور لمبوترے ہوتے ہیں ان کا رنگ سفید ہوتا ہے۔
: تخم افعال واستعمال
مسکن مبرد منوم تسکین پیاس مقوی شعر مجفف منی دافع احتلام۔
: روغن کاہو
تخم کاہو سے روغن بھی نکالا جاتا ہے۔
جو منوم ہونے کی وجہ سے نیند لانے کیلئے سرمیں لگایا جاتا اور ناک میں ٹپکایا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں بالوں کو قوی کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔
بیرونی طور پر تخم کاہو کو سردرد حار کو تسکین دینے مرض سہرابےخواہی کو زائل کرکے نیند لانے کیلئے پیشانی اور سر پر ضماد کرتے ہیں
بالوں کو گرنے سے روکنے کیلئے سرپرلگاتے ہیں ۔
اندرونی طور پر پر صفراوی ، دموی بخاروں مالیخولیا، جنون جیسے امراض میں تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ شیرہ نکال کر پلاتے ہیں
مجفف منی ہونے کی وجہ سے جریان احتلام اور سرعت کو روکنے مبرد ہونے کی وجہ سے شہوت کو کم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔۔
مقدارخوراک : سفوف تخم تین سے پانچ گرام۔
مزاج : سرد خشک درجہ دوم۔