It is an evergreen shade tree growing up to about thirty feet in height
Urdu Meaning:
یہ سدا بہار سایہ دار پہاڑی درخت ہے اس کی اونچائی لگ بھگ تیس فٹ تک ہوتی ہے
Function and uses :
It is used for the treatment of :
swelling,
intestinal worm,
paralysis,
joint pain,
oral ulcer,
diabetes and diarrhea.
مختلف نام : کائپھل عربی میں عود البرق فارسی میں دار شیشعان ،بنگالی میں کٹ پھل سنسکرت میں کٹ پھلا
box Myrtle انگریزی
: افعال واستعمال
قابض محلل مجفف کاسرریاح مقوی اعصاب جاذب رطوبات دماغی مسکن اوجاع کھانسی اور زکام و نزلہ میں اس کی چھال کا سفوف شہد کے ہمراہ ملاکر چٹاتے ہیں ۔
کا سر ریاح اور مسکن ہونے کے باعث درد معدہ و اپھار ہ میں استعمال کرتے ہیں منفث بلغم ہونے کی باعث اس کا جوشاندہ بلغمی کھانسی میں مفید ہے۔
کثرت میں بول میں اس کا سفوف کھلایا جاتا ہے۔
نیز دماغی رطوبات کو جذب کرتا ہے۔ اورنفث الدم کو روکتا ہے۔
اس درخت کو پھل کچابھی کھایا جاتا ہے۔
مقوی اعصاب مسکن اوجاع ہونے کی وجہ سے اس کو روغن کنجد کے ہمراہ جلا کر اس میں تیل کی مالش بلغمی عصبی امراض مثلاً فالج لقوہ رعشہ خدر اور دردوں میں کی جاتی ہے۔
خراب زخموں میں اس کی بدبو دورکرنے اور زخم خشک کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں، مسکن دافع تعفن اور محلل ہونے کے باعث دانتوں کے درد اور قلاع الفم میں بطور سنون یاغرغرے استعمال کرتے ہیں۔
قابض ہونے کی وجہ سے نزلہ زکام اور سردرد بارد میں بطور ہلاس استعمال کرتے ہیں۔
ہیضہ کے مریض کے معدہ کے مقام پر سونٹھ و کائپھل کو رگڑ کر ضماد کرنے سے آرام آتا ہے پسینہ کثرت سے آنے میں بھی مفید ہے۔