Terminalia arjuna is a tree of the genus Terminalia. It is commonly known as arjuna or arjun tree
Urdu Meaning:
ایک ۸۰۔ ۸۵فٹ اونچا درخت ہے جس کی چھال ہی بطور دواء مستعمل ہے۔
Three species of terminalia are used for medicine, especially as part of Ayurvedic medicine. These species are Terminalia arjuna, Terminalia bellirica, and Terminalia chebula.
Function and uses :
best for Chest pain (angina)
Arjuna is an amazing heart tonic and cardioprotective herb.
جس قدرسفید ہوگا اچھا ہے۔ اس کے پتے لمبے لمبے گولائی مائل امرود کے پتوں جیسے ہوتے ہیں۔ موسم بہار میں اس میںزرد رنگ کے پھول آتے ہیں۔ ان پھولوں کے جھڑنے پر کمرکھ یا ہلیلہ کے مشابہہ پہلودارپھل لگتے ہیں جولکڑی کی مانند سخت ہوتے ہیں۔ ان پھلوں سے ہی اس درخت کو بآسانی شناخت کیا جاسکتاہے۔ چھال سفید رنگ کی ہوتی ہے اور اس سے دودھ نکلتاہے۔
مقامِ پیدائش: پنجاب خصوصاً کانگڑا،صوبہ متحدہ، وسط ہند،راجپوتانہ، صوبہ سرحد، چھوٹا ناگپور،جنوبی ہند، لنکا اور برما۔
: افعال واستعمال
قابض(سکیڑنے والی، بند کرنے والی)،مقوی قلب ہے۔ اس کا جوشاندہ دودھ میں تیارکرکے پینا امراض قلب میں مفیدہے۔ ارجن کی چھال ایک تولہ،دودھ ایک پائو،پانی ایک پائو میں ابال کرپلاتے ہیں۔ اس کو ایلوپیتھک کی مشہوردواء ڈیجی ٹیلس کے مدّمقابل پیش کیاجاتا ہے۔ پیشاب کی کثرت کو روکتا ہے۔ دردکان میں اس کے پتوں کا رس قطور کرتے ہیں۔ چوٹ کی جگہ پر ضماد کرنا اور پلانا ورم اور درد کو تسکین دیتاہے۔ اس کے جوشاندہ سے پھوڑے پھنسیوں اور زخموں کو دھوتے ہیںاور اس کی چھال کا سفوف دودھ، گڑیا پانی کے ہمراہ چوٹ لگنے اور ہڈی ٹوٹنے میںکھلاتے ہیں جب کہ خون جمنے سے جلد پر سرخ یا نیلے رنگ کے داغ پڑ گئے ہوں۔ آیوروئید میں عام طور پر اس کا جوشاندہ ہی مستعمل ہے۔ معمولی چوٹ میں چھال کو پانی میں پیس کر لیپ کر دینا ہی کافی ہے۔ بنگال کیمیکل کمپنی اس کا لیکوئیڈ ایکسٹرکٹ تیار کر رہی ہے جس کی مقدارخوراک نصف سے ایک چمچہ خورد ہے۔ اس کی چھال میں ۵1 فیصد ٹے نین کا جزو ہوتاہے اور ۰3 فیصدکیلشیم کاربونیٹ (چونا) پایا جاتا ہے۔ اس لئے اس کی کھاد چھلکا جلا کر بنائی جاتی ہے۔ مدناپور(بنگال) میں اس کی چھال خاکی کپڑا رنگنے میں کام آتی ہے۔ اس کی چھال میں الکلائیڈ یا گلوکوسائیڈ یا فراری تیل کی قسم کا کوئی جزو مؤثرہ نہیں نکلا۔ (قریب بسم ہے)۔
ذائقہ: بکھٹا تیز رنگ: چھال باہر سے سفید اندر سے لال،پھل پیلا،پھول زرد۔ مصلح: گھی مزاج: گرم وخشک درجہ دوم مقدارخوراک: ایک سے دو گرام۔