ارلو،درخت تلوار پھلی،سونا پاٹھا،شیوناگ،ناسوما،ٹینٹو،شونٹرا،روکسی لم انڈیکم
English Meaning:
Oroxylum indicum is a species of flowering plant.
Urdu Meaning:
یہ درخت تیس چالیس فٹ اونچا ہوتاہے۔
Oroxylum indicum is a species of flowering plant belonging to the monotypic genus Oroxylum and the family Bignoniaceae, and is commonly called Indian trumpet tree
Function and Uses :
Root bark is a tonic, blood purifier and astringent.
Drink leaf decoction for treating stomach ache.
Use the decoction for gastritis, bronchitis and coughs.
Apply the seeds externally to ulcers.
Its bark is applied to wounds and broken bones.
It is used for treating diarrhea, stomach complaints and dysentery.
Oroxylum indicum seeds are used in traditional Indian Ayurvedic and Chinese medicines.
Root bark is one of the ingredients thought to be useful in compound formulations in Ayurveda and other folk remedies.
مقامِ پیدائش: ہند،برما،لنکا،کوچین،چائنا کے اکثر مقامات میں سطح سمندر سے تین ہزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتاہے۔
اس کے پتے چھتری کی طرح درخت کے سر پر ہوتے ہیں، تنے کا نچلا حصہ ننگا رہتا ہے۔ اس کی پھلی تلوار کی مانند 2،3فٹ لمبی اور چپٹی ہوتی ہے جس میں بیجوں کے اوپر روئی سی لپٹی ہوتی ہے۔ جون کے مہینے میں اس کے پھول نکلتے ہیں۔ ماہ دسمبر سے مارچ تک درخت کے تمام پتے گر جاتے ہیں اور درخت بالکل ننگا دکھائی دیتا ہے۔ اس کے بعد جون تک تمام درخت سرسبز ہوجاتا ہے۔ اس کی چھال اور پھل چمڑہ رنگنے کے کام آتے ہیں۔
: افعال واستعمال
وئیدک کتابوں میں اس کی بہت تعریف کی گئی ہے اور دشمول کی مشہور دوائوں میں سے ایک ہے۔ جڑ کی چھال کا جوشاندہ پیچش اور اسہال میں مفید ہے۔ اس کے کاڑھے میں نہلانے سے ریح کے درد دور ہوجاتے ہیں اور اس کو بطور سفوف دن میں تین بار کھلانے سے پسینہ آ کرآم وات(گنٹھیا) سے شِفاء حاصل ہوتی ہے۔ اس کی تاثیرسیلی کیٹ کی مانندہے۔ زخموں اور ہڈی ٹوٹ جانے پر اس کی چھال کا لیپ لگایا جاتا ہے اور اسے دیہاتی لوگ جانوروںکی پیٹھ کے زخموں پر بھی لگاتے ہیں۔
ذائقہ: چھال قدرے تلخ وتیز رنگ: چھال خفیف زرد مزاج: سردخشک مقدارخوراک: سفوفاً چھال ایک گرام، بصورت جوشاندہ تین سے چھ گرام تک