castor bean,castor oil plant,ricinus communis

ارنڈبیدانجیر،حب الخِروَع،قیقی،ہرنولی،ہرنولا،ہیرن جو وَن،بھیرانڈ،ارنڈے،ایرونڈ،ارنڈی کا تیل

English Meaning:

Ricinus communis, the castor bean or castor oil plant, is a species of perennial flowering plant in the spurge family, Euphorbiaceae.

Urdu Meaning:

ماہیت: اس کا درخت متوسط قد کا ہوتاہے۔ پنجاب کے بعض علاقوں میں اس درخت کو ہرنولی یا ہرنولا بھی کہتے ہیں۔ پتے بڑے ہاتھ کے پنجہ سے مشابہہ ہوتے ہیں اور ان پر سفید رنگ کے خطوط دکھائی دیتے ہیں۔ پھل گول اور خانہ دار گچھوں میں لگتے ہیں۔ پھل کے اندر سے بڑی چچڑی کی شکل کے تین یا 4بیج نکلتے ہیںیہی اس کے تخم ہیں۔ تخم سے چھلکا دور کر دینے پر جو سفید چکنی گری نکلتی ہے وہی تخم ارنڈ کہلاتی ہے۔ اس کے بیجوں یعنی مغز تخم ارنڈ اور اس کے چھلکے میں ایک نہایت مہلک زہرRicin رسین پایا جاتا ہے لیکن ان میں سے نکالے ہوئے روغن میں یہ زہرموجود نہیں ہوتا۔