peganum harmala,Syrian rue,African rue,esfand,espand,harmel

حرمل،اسپند،اسبند،حرمرو،سیرین رو

English Meaning:

Peganum harmala, commonly called wild rue, Syrian rue, African rue, esfand or espand, or harmel, is a perennial, herbaceous plant, with a woody underground root-stock, of the family Nitrariaceae, usually growing in saline soils in temperate desert and Mediterranean regions.

Urdu Meaning:

حرمل کی بوٹی ایک جھاڑی کی طرح ہوتی ہے۔جو ایک فٹ سے تین فٹ بلند ہوتی ہے۔اسکی جڑ سے بہت سی گھنے پتوں والی شاخیں نکلتی ہیں۔پتے دوانچ لمبے اور نوکیلے اور پھنے ہوئے ہوتے ہیں۔ پھول۔ لگ بھگ گول جس میں تین خانے ہوتے ہیں۔جن میں چھوٹے سیاہی مائل بھورے تخم بھرے ہوتے ہیں۔پھول چھوٹااورکنگرے داراورپھل چنے کے برابر ہوتاہے۔ تخم سیاہ کواسپند سوختنی کہا جاتاہے۔تخموں کوجلانے سے خاص قسم کی بو آتی ہے۔اوریہ نظر اتارنے اور خوشبو کے لیے آگ پر جلاتے ہیں۔