lavandula stoechas,spanish lavender

اسطو خودوس،انس الارواح،دھارو،جاروب دماغ،دماغ کاجھاڑو

English Meaning:

Lavandula stoechas, the Spanish lavender or topped lavender or French lavender, is a species of flowering plant in the family Lamiaceae, occurring natively in several Mediterranean countries, including France, Spain, Portugal, Italy and Greece.

Urdu Meaning:

اس کا پودا جنگلی تلسی کی طرح ہوتاہے۔یہ جنگلوں اورپہاڑوں میں نمناک زمین میں ربیع کی فصل کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔اس کا تنا آدھا میٹر لمبا اورکھردرا ہوتاہے۔پتے سفید نیلگوں یاپیلے سرخی مائل اور برگ صعتر سے مشابہ ہوتے ہیں۔پھول بکثرت گچھوں میں اوپر کے پتے جو تلسی کی بالیوں کی طرح ہوتے ہیں۔ان میں تخم رائی کی طرح چھوٹے کچھ چپٹے سے سیاہی مائل زرد ہوتے ہیں۔اس میں کافور کی طرح بو،ذائقہ تیز اور کڑواسا ہوتا ہے۔اسطو خودوس کے خشک شدہ پتے اورپھول بطور دواء بکثرت مستعمل ہیں۔