winter cherry,withania somnifera,ashwagandha,indian ginseng, poison gooseberry

اسگند،اسگندناگوری،آکسن،بوگنی بوٹی،بھٖڈ گند،آمسن گند،آکھ سندھ،اشوگندھا،ونٹرچیری

English Meaning:

Withania somnifera, known commonly as ashwagandha, Indian ginseng, poison gooseberry, or winter cherry.

Urdu Meaning:

ماہیت۔ اس کا پودا دو ٰٰقسم کا ہوتاہے۔ایک چھوٹا لیکن جڑموٹی ہوتی ہے۔دوسری قسم بڑی دیسی ہوتی ہے۔اس کا پودا بڑا لیکن جڑپتلی اور چھوٹی ہوتی ہے۔دوسری قسم کے کھیت قبرستان اورکھنڈرات میں خودرو پیدا ہوتی ہے۔ جڑایک سے آٹھ انچ تک لمبی اوراوپر سے پتلی گول چکنی اوراندر سے سفید باہر سے بھوری ہوتی ہے۔تازہ جڑ سے گھوڑے کے پیشاب کی طرح بوآتی ہے۔بطوردواء زیادہ تر مستعمل ہے۔یہ جتنی موٹی اور سفید ہوگی اتنی زیادہ اچھی ہوگی ۔اس جڑ کو جلدگھن کھاجاتی ہے۔مدت اثر دوسال سےپرانی جڑ میں ادویتہ قوت بہت کم ہوجاتی ہے۔